چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو اور آصف زرداری کا تعزیتی پیغام بھی آگیا

08:15 PM, 2 Oct, 2021

 

کراچی:سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہاہے کہ لیجنڈ اداکار عمر شریف کی فن کے لیے خدمات ناقابلِ فراموش ہیں۔

تعزیتی بیان میں سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے اداکار عمر شریف کے انتقال پر اظہارِ افسوس کیا ہے۔سابق صدر آصف علی زرداری نے اپنے بیان میں لیجنڈ اداکار عمر شریف کے خاندان اور ان کے تمام مداحوں سے اظہارِ تعزیت بھی کیا ۔

آصف زرداری نے مرحوم اداکار عمر شریف کی مغفرت اور بلند درجات کے لیے دعا بھی کی ہے۔

دوسری طرف پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ اداکار عمر شریف کا انتقال باعثِ صدمہ ہے،اپنے تعزیتی بیان میںپیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے عمر شریف کے انتقال پر اظہارِ افسوس کیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ رونے والوں کو ہنسنے پر مجبور کرنے والا طنز و مزاح کا آفتاب غروب ہو گیا،چیئرمین پی پی پی نے کہا کہ عمر شریف نے پاکستان میں فنِ مزاح کو نئی جہت بخشی، اسے بلندیوں پر پہنچایا۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عمر شریف کی دنیائے فن کے لیے خدمات تا دیر یاد رکھی جائیں گی،چیئرمین پی پی پی نے کہا ہے کہ دعاگو ہوں، اللہ تعالی مرحوم عمر شریف کی مغفرت کریں اور انہیں جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائیں ،بلاول بھٹو زرداری نے اپنے بیان میں مرحوم عمر شریف کے اہلِ خانہ سے تعزیت اور ان کے لیے صبرِجمیل کی دعا بھی کی ہے۔

 

مزیدخبریں