کراچی :کنگ آف کامیڈی عمر شریف کی تدفین سے متعلق اہلخانہ نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ اتوار کی چھُٹی کے باعث کاغذات مکمل کرنے میں دشوار ی پیش آ رہی ہے ،میت کراچی پہنچنے کے بعد ہی تدفین کا اعلان کیا جائیگا ۔
نمائندہ نیو نیوز کے مطابق خاندانی ذرائع کا کہنا ہے اتوار کو چھٹی کی وجہ سے پیر کو کاغذات مکمل کر کے میت روانہ کی جائے گی،جرمنی میں پاکستانی سفارتخانہ کا کہنا ہے اس وقت ہم جرمن حکام سے رابطے میں ہیں ،ضروری کاروائی مکمل کروانے میں عمر شریف فیملی کی مکمل سپورٹ فراہم کی جا رہی ہے ۔
خاندانی ذرائع کا کہنا ہے پیر کو میت روانہ ہو کر منگل کی صبح کراچی پہنچے گی،تدفین کا فیصلہ کراچی پہنچنے کے بعد کیا جائیگا ۔
دوسری طرف بات کرتے ہوئے مرحوم اداکار عمر شریف کے بیٹے عمر شریف کا کہنا ہے کہ والد کی خواہش تھی کی مزار عبداللہ غازی میں تدفین ہو،اس حوالے سے سندھ حکومت سے درخواست کی ہے۔
وزیر اطلاعات سندھ حکومت سعید غنی کا کہنا ہے مرحوم عمر شریف کی خواہش کے مطابق ان کی تدفین حضرت عبداللہ شاہ غازی قبرستان میں کرنے کے انتظامات سندھ حکومت کررہی ہے۔