اسلام آباد:کورونا پابندیوں سے پریشان عوام کیلئے اچھی خبر آگئی ،اسلام آباد انتظامیہ نے کورونا ایس او پیز میں نرمی کر دی ،نیا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ۔
نمائندہ نیو نیوز کے مطابق اسلام آباد انتظامیہ نے کورونا ایس او پیز میں نرمی کرتے ہوئے کاروباری سرگرمیاں رات10 بجے تک اور ان ڈور شادی کی تقریبات بھی دوبارہ کھولنے کا اعلان کر دیا ۔
انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ان ڈور شادی تقریب میں 200آؤٹ ڈور 400 افراد کی اجازت ہو گی ،ہوٹلز پر ان ڈور آؤٹ ڈور کھانے کی اجازت50فیصدکسٹمرز کے ساتھ رات 12 تک کی اجازت دے دی گئی ہے۔
پبلک پارکس ،جم ،تفریحی مقامات بھی ماسک کے ساتھ ایس او پیز کے تحت کھول دیئے گئے ہیں ،پرائیویٹ اداروں میں بھی حاضری سو فیصد ہونے کا نوٹفیکشن جاری کر دیا گیا
کورونا ایس او پیز میں نرمی کے اعلان کا نوٹیفکیشن ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کی جانب سے جاری کیا گیاہے ۔