تحریک انصاف کے رہنما سید گلزار سبطین شاہ انتقال کرگئے

11:44 AM, 2 Oct, 2021

اوکاڑہ : پی ٹی آئی کے رہنما سید گلزار سبطین شاہ انتقال کرگئے ۔انہیں رات گئے دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سابق ممبر قومی اسمبلی سید گلزار سبطین شاہ کو دل کا دورہ پڑا انہیں ہسپتال  منتقل کیا جا رہا تھا لیکن وہ  دم توڑ گئے۔

 سید گلزار سبطین نے 2018کے انتخابات میں پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر الیکشن  لڑا تھا، وہ آخری وقت تک پارٹی سے منسلک اور وفادار رہے۔صوبائی وزراء صمصام بخاری ،اعجاز عالم آگسٹین ، ممبر قومی اسمبلی ریاض الحق جج نے گلزار سبطین کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔

صوبائی وزیر صمصام بخاری نے  کہا کہ سید گلزارسبطین شاہ کے انتقال سے پارٹی ایک مخلص اوردوست کارکن سے محروم ہوگئی ۔  ان کا کہنا تھا کہ ان کا خلا کبھی پر نہیں ہوسکے گا ۔ اللہ مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ اور ان کے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔

مزیدخبریں