ن لیگی رہنما نہال ہاشمی کے اہلخانہ اور پولیس کے درمیان ہاتھا پائی 

ن لیگی رہنما نہال ہاشمی کے اہلخانہ اور پولیس کے درمیان ہاتھا پائی 

کراچی :ن لیگی رہنما نہال ہاشمی کے اہلخانہ اور پولیس کے درمیان ہاتھا پائی ،نصیر ہاشمی کے مطابق پولس نے انہیں اور ان کی والدہ کو زدکو ب کرتے ہوئے ان کا موبائل فون توڑ دیا ،پولیس ذرائع کے مطابق نہال ہاشمی کے اہلخانہ نے پولیس اہلکاروں کی وردیاں تک پھاڑ دیں ۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ملیر کالابورڈ پر ن لیگی رہنما نہال ہاشمی کے اہلخانہ اور پولیس کے درمیان مبینہ جھگڑے کا واقعہ پیش آیا ،اس حوالے سے نہال ہاشمی کے بیٹے نصیر ہاشمی کا کہنا ہے کہ  مجھےاورگھروالوں کوپولیس سعوآباد تھانے لے کر آئی ہے، اہلکاروں نےگھروالوں کوروک کرمیرےقریب آنےکی کوشش کی، پولیس اہلکاروں کوقریب آنےسےروکا توانہوں نےمیرا موبائل فون توڑدیا،نصیرہاشمی کا کہنا تھا کہ پولیس نےمجھے اورمیری والدہ کو زدو کوب کیا۔

اس حوالے سے   پولیس  کا مؤقف ہے کہ نہال ہاشمی کےاہلخانہ کا ملیر میں کسی اور سے جھگڑا ہورہا تھا، اس دوران اہلکاروں نے بچاؤ کی کوشش کی تھی، نہال ہاشمی کے اہلخانہ نے پولیس اہلکاروں کی وردیاں پھاڑدیں۔