اسلام آباد :پمز ہسپتال اسلام آباد کے 30 ملازمین میں کورونا وائرس کی تشخیص کے بعد خوف و ہراس کی فضا پیدا ہو گئی۔ کورونا وائرس کا شکار ہونے والوں میں ڈاکٹرز ٗ پیرا میڈیکل سٹاف سمیت نرسز بھی شامل ہیں
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے پاکستانی انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کے 30 ملازمین میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جن میں ڈاکٹرز ٗ پیرا میڈیکل سٹاف سمیت نرسز شامل ہیں۔ ہسپتال کے ترجمان نے جاری کئے جانے والے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہسپتال میں کورونا کے 10 مریض زیر علاج ہیں جن میں سے 3 مریضوں کی حالت خطرے میں ہے ۔
ابھی تک یہ تشخیص نہیں ہوئی کہ آیا ہسپتال کے ملازمین کو یہ وائرس زیر علاج کورونا کے مریض سے لگا ہے یا پھر ہسپتال کے باہر کسی بے احتیاطی سے یہ وائرس ہسپتال کے اندر پھیلا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ دنوں سے پاکستان میں ایک بار پھر کورونا وائرس کے مریضوں میں اضافے کی خبریں آرہی ہے اور اس سلسلہ میں شہریوں کو مسلسل یہ ہدایات کی جا رہی ہے کہ وہ روزمرہ زندگی میں اختیاط سے کام لیں۔ پاکستان میں اس وائرس سے مزید 15 ہلاکتیں ہو چکی ہے جس کے بعد مرنے والوں کی مجموعی تعداد 6 ہزار 499 ہو چکی ہے