اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان سے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ملاقات کی جس میں متعدد اہم معاملات زیر غور آئے۔ وزیراعظم عمران خان سے عثمان بزدار نے اسلام آباد میں وزیراعظم آفس میں ملاقات کی۔
ملاقات میں صوبے کے حالات اور ترقیاتی امورپر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس کے علاوہ وزیراعظم کو جنوبی پنجاب کے ترقیاتی منصوبوں پر بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
ترجمان وزیراعظم آفس کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے پنجاب کے انتظامی امور پر وزیراعظم عمران خان کو بریفنگ دی ہے۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں اپوزیشن کے احتجاج کے معاملے پر بھی گفتگو ہوئی۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ اپوزیشن کو پنجاب میں احتجاج پر مایوسی کے سوا کچھ نہیں ملے گا۔
وزیر اعظم عمران خان سے وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ملاقات۔ ترقیاتی امور پر بات چیت۔ pic.twitter.com/5IaChixQVL
— Prime Minister's Office, Pakistan (@PakPMO) October 2, 2020
اس سے قبل وزیر اعظم عمران خان سے وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے بھی ملاقات کی جس میں ترقیاتی منصوبوں بالخصوص سی پیک منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیر اعظم عمران خان سے وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان کی ملاقات۔
— Prime Minister's Office, Pakistan (@PakPMO) October 2, 2020
ملاقات میں ترقیاتی منصوبوں بالخصوص سی پیک منصوبوں پر تبادلہ خیال۔ pic.twitter.com/8uoA1l6e1e
واضح رہے کہ اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے ملک بھر میں احتجاجی تحریک اعلان چلانے کا اعلان کیا گیا ہے اور ’پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ‘ کا پہلا جلسہ کوئٹہ شروع ہو گا جو بعد میں ملک کے دیگر میں بھی شروع کئے جائیں گے۔
حزب اختلاف کی 11 جماعتوں نے حکومت کے خلاف ’پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ‘ کے نام سے اتحاد تشکیل دیا ہے۔
اس اتحاد میں مسلم لیگ (ن)، پیپلزپارٹی، جمعیت علمائے اسلام اور عوامی نیشنل پارٹی سمیت دیگر جماعتیں شامل ہیں۔