سیول : شمالی کوریا کے رہنما کم جانگ اپنی بہن کو زہر دینے کی خبروں کو زائل کرنے کیلئے کم یو جانگ کو منظر عام پر لے آئے۔
تفصیلات کے مطابق شمالی کوریا کے رہنما کم جانگ نے سیلاب سے تباہ ہونے والے ایک گائوں کا دورہ کیا ہے جہاں پر ان کی بہن کم یو جانگ بھی ان کے ساتھ نظر آئی ہیں جو گزشتہ کئی ماہ سے منظر عام سے غائب تھیں اور ان کے بارے میں عالمی میڈیا پر متضاد خبریں گردش کر رہی تھیں۔
کم جانگ کے ساتھ ان کی حکومت کے کئی مرکزی رہنما بھی شامل تھے اور اس گائوں میں تعمیراتی کام کا دورہ کرنے آئے تھے جہاں پر سیلاب کی تباہی کے بعد ایک ہزار سے زائد گھروں کو دوبارہ تعمیر کیا گیا ہے۔ کم یو جانگ نے اس سال کے آغاز میں جنوبی کوریا کیخلاف سخت بیانات دیکر عالمی میڈیا میں بہت توجہ حاصل کی تھیں اور وہی تھیں جنہوں نے یہ اعلان کیا تھا کہ اب امریکہ کے ساتھ ایٹمی پروگرام کے حوالے سے مزید کوئی گفتگو نہیں ہو گی۔
وہ گزشتہ کئی ماہ سے منظر عام سے غائب تھیں جس دوران میڈیا پر اس طرح کی خبریں گردش کر رہی تھیں کہ ان کے بھائی کم جانگ کی طرف سے انہیں زہر دیا جا رہا ہے کیونکہ وہ ان کی بڑھتی ہوئی مقبولیت سے خائف ہو گئے تھے اور انہیں یہ خطرہ پیدا ہو گیا تھا کہ وہ ان کی جگہ لے سکتی ہیں۔
کم جانگ نے گائوں کے دورہ کے موقع پر ایسی تمام خبروں کی تردید کی اورگائوں میں ہونے والے تعمیراتی کام کی تعریف کی لیکن عالمی میڈیا کا اس دورہ کے بارے میں کہنا ہے کہ اس سارے وقت کے دوران کم جانگ کی بہن ایک مصنوعی سی مسکراہٹ چہرے پر سجائے پھرتی رہیں اور انہوں نے سارے دورہ کے دوران اپنے بھائی سے ایک فاصلہ رکھا