واشنگٹن :سابق امریکی صدر بل کلنٹن کی اہلیہ اور سابقہ سیکریٹری اسٹیٹ ہیلری کلنٹن نے کنجوسی کی انتہا کردی۔ایک ٹی وی شو کے دوران انھوں نے ویڈیو کانفرنس ایپ کی فری سروس لینی شروع کردی۔
غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ہیلری ایم ایس این بی سی پر ویڈیو لنک ایپ زوم کے ذریعے انٹرویو دے رہی تھیں، اسی دوران ان کا انٹرویو اچانک رک گیا۔دورانِ انٹرویو زوم کی فری سروس بند ہونے کی وجہ سے ہیلری کلنٹن کی ونڈو پر ایک پاپ اپ میسج نمودار ہوا جو ٹی وی پر دیکھا گیا۔
اس میسج میں کمپنی کی جانب سے درج تھا کہ آپ کی ’زوم میٹنگ 10 منٹ میں بند ہوجائے گی، ایپ کی پیشہ ورانہ سروس اور لامحدود منٹس کے لیے اپنی آئی ٹی ٹیم سے رابطہ کرکے ایپ کو اپ گریڈ کریں۔تاہم اس سے یہ ظاہر ہے کہ ٹی وی چینل یا پھر سابقہ سیکریٹری اسٹیٹ نے زوم کا پروفیشنل ورژن لیا ہی نہیں ہے۔
واضح رہے کہ زوم کے فری ورڑن میں صرف 40 منٹ کی سروس آسانی سے فراہم ہوتی ہے اور مزید سروس کے لیے اسے اپ گریڈ کیا جاتا ہے۔خیال رہے کہ ہیلری کلنٹن گزشتہ صدارتی انتخابات میں موجودہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے شکست کھا گئی تھیں۔