سفید فام خواتین کے انسٹاگرام اکاؤنٹس سیاہ فام خواتین کے سپرد

02:43 PM, 2 Oct, 2020

 واشنگٹن: دنیا بھر کی مشہور سفید فام خواتین نے سیاہ فام افراد کی حمایت کے لئے اپنے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹس اپنی ہم پلہ مشہور سیاہ فام خواتین کے حوالے کردیئے ہیں۔

یہ اکاؤنٹس کم ازکم ایک ماہ تک انہی خواتین کے پاس رہیں گے اور وہ ان پر پوسٹس پر کرسکیں گی۔یہ قدم برطانیہ سے شروع ہوا ہے جس کا نام ’یوکے بلیک ہسٹری منتھ‘ رکھا گیا ہے جسے مائک یوکے نامی تنظیم نے شروع کیا ہے۔

اس کی بدولت سیاہ فام خواتین کی محنت، زندگی اور جدوجہد کو عوام کے سامنے پیش کرنا ہے۔ اس ضمن میں 70 سے زائد سفید فام خواتین نے اپنے اکاؤنٹس سیاہ فام مشہور خواتین کے حوالے کردیئے ہیں۔

واضح رہے کہ ان تمام 70 فیصد مشہور خواتین کا تعلق فلم، ذرائع ابلاغ، تحریر اور شوبز کی دنیا سے ہیں اور مجموعی طور پر 17 کروڑ 50 لاکھ افراد انہیں انسٹاگرام پر پڑھتے ہیں۔

سی این این کی ممتاز صحافی کرسچیان امانپور کا اکاؤنٹ بکر پرائز لکھاری برنرڈائن ایواراسٹو کے پاس آیا ہے۔ جبکہ براڈکاسٹر جون سرپونگ وکٹوریا گلوکارہ اور فیشن ڈیزائنر وکٹوریا بیکھم کا اکاؤنٹ استعمال کریں گے جن کے فالوور کی تعداد دو کروڑ 87 لاکھ سے زائد ہے۔

ایما ڈٰیبری گوینث پیلٹرو کا اکاؤنٹ استعمال کریں گی۔دوسری جانب برطانوی فیشن جریدے کی کینیا ہنٹ ایلیکسا چیونگ کا اکاؤنٹ سنبھالیں گی۔ اس تمام مہم کا مقصد یہ ہے کہ کسی بھی طرح سیاہ فام خواتین کی آواز، مسائل اور جدوجہد کو دنیا کے سامنے رکھا جائے۔

یوکے مائک کے مطابق اب وقت آگیا ہے کہ سیاہ فام خواتین کے معاملات کو بڑھا کر دکھایا جائے۔

مزیدخبریں