لاہور:رکن پنجاب اسمبلی جلیل شرقپوری نے کہا ہے کہ نواز شریف کی غیر مناسب بات پر اعتراض کرنا غلط نہیں ہے،ایک جائز مسئلے پر وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات کی تھی۔
تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا جلیل شرقپوری نے کہا کہ اپنے علاقے کی نمائندگی کرتے ہوئے ہی وزیراعلیٰ سے ملاقات کی،سڑکوں پر احتجاج سے افراتفری اور انتشار پھیلے گا،ایسا تنگ مزاج نہیں ہونا چاہیے،دل کو کھلا رکھنا چاہیے۔
بحران پیدا کرنے کے بجائے مسائل کے حل پر توجہ دی جانی چاہیے،غیر مناسب بات پر اظہار رائے پارٹی قانون کی خلاف ورزی نہیں،
کیا اداروں سے ٹکراؤ سے مہنگائی ختم ہو جائے گی؟۔
انہوں نے مزید کہا کہ کس پارٹی کےقانون میں ہے مخالفت پارٹی کےو زیراعلیٰ سے نہ ملا جائے،اختلاف رائے ہوتا ہے اس کا یہ مطلب نہیں کہ پارٹی چھوڑ دوں،وزیر اعلی ٰ پنجاب کے خلاف تحریک عدم اعتماد لائی جائے گی تو پارٹی کا ساتھ دوں گا ۔