لاہور:بیلجیئم کی آرٹسٹ ڈلفین بوئل کوعدالت نے سرکاری طور پر شہزادی تسلیم کر لیا۔
عرب ذرائع ابلاغ کے مطابق آرٹسٹ ڈلفین بوئل بیلجیئم کے سابق بادشاہ البرٹ ٹو کو اپنا والد ثابت کرنے کے لیے قانونی جنگ لڑ رہی تھیں۔
عدالت نے ڈی این اے ٹیسٹ کے نتائج آنے کے بعد ڈلفین بوئل کو ’پرنسس آف بیلجیئم‘ تسلیم کرلیا ہے اور اب شہزادی تسلیم کیے جانے کے بعد ان کے نام کے ساتھ ان کے والد کا نام سیکس کوبرگ لکھا جائے گا۔
واضح رہے کہ البرٹ ٹو چھ برس قبل اپنے بیٹے فلپ کے حق میں بادشاہت سے دستبردار ہو گئے تھے اور ایک طویل عرصے سے ڈلفین بوئل کے دعوے کو غلط قرار دے رہے تھے۔