نیویارک:مہلک وبا کورونا وائرس سے اموات 10لاکھ 27ہزار 653ہو گئیں جبکہ دنیا بھر میں کیسز کی تعداد 3کروڑ 44لاکھ 79ہزار 555تک پہنچ گئی ۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کورونا سے متاثر2کروڑ 56لاکھ 67ہزار128افراد صحتیاب ہوئے اور ایکٹیو کیسز کی تعداد 77لاکھ 84ہزار 720ہے۔
کورونا سے پہلی ہلاکت 11جنوری2020میں چین میں رپورٹ ہوئی۔ 9اپریل کو کورونا سیمجموعی اموات کی تعداد ایک لاکھ ہوگئی تھی۔ کورونا سے پہلی ایک لاکھ اموات ابتدائی89روز میں رپورٹ ہوئیں۔
امریکہ کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے ممالک میں پہلے نمبر پر ہے جہاں 2 لاکھ 12 ہزار660افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں اور 74لاکھ94 ہزار سے زائد افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی۔
بھارت کورونا کیسز کے اعتبار سے دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے جہاں کیسز کی مجموعی تعداد 63لاکھ 91ہزار سے بڑھ گئی ہے۔ بھارت میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 99ہزار 804ہو گئی ۔
برازیل کورونا سے متاثرہونے والے ممالک میں تیسرے نمبر پر ہے جہاں 48لاکھ49ہزار افراد متاثر ہوئے اور ایک لاکھ 44ہزار767اموات ہوئی ہیں۔
روس میں 11لاکھ 85ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد 20ہزار 891ہو گئی ۔کولمبیا کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے ممالک میں پانچویں نمبر پر ہے جہاں 26ہزار196اموات ہوئی ہیں جبکہ 8لاکھ 35ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ۔
پیرو میں بھی8لاکھ سے18ہزار زائد افراد متاثر ہو چکے ہیں جبکہ 32ہزار535افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ سپین میں7لاکھ 78ہزارسے زائد افراد متاثر ہیں اور31ہزار 791 اموات ہوئی ہیں۔
رواں سال 24اپریل کو کورونا سے اموات کی تعداد2 لاکھ تک پہنچ گئی تھی اورایک سے2لاکھ اموات کیلئے صرف 15دن کا وقت لگا۔ 13مئی تک دنیا بھر میں 3لاکھ اموات رجسٹرڈ ہوئیں اور 2سے3لاکھ اموات تک پہنچنے میں 19دن لگے