پاک فوج اور ذیلی اداروں نے انتھک محنت کرکے ایٹمی پروگرام کی آبیاری کی، فیاض الحسن چوہان

11:56 AM, 2 Oct, 2020

لاہور: صوبائی وزیر اطلاعات ونشریات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ حقیقت یہ ہے پاک فوج اور ذیلی اداروں نے انتھک محنت کر کے ایٹمی پروگرام کی آبیاری کی۔

فیاض الحسن چوہان نے مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف کے بیان پر انھیں شدید طنز کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کرپٹ اور بددیانت سابق حکمرانوں کو حساس اداروں کے قریب بھی پھٹکنے نہیں دیا گیا۔

فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ ڈاکٹر قدیر کے انٹرویوز، گوہر ایوب کی کتاب اور ڈاکٹر ثمر مبارک کے بیانات شریف خاندان کو شرم دلانے کیلئے کافی ہیں۔ (ن) لیگ باہر اور (م) لیگ پاکستان میں جتنا بولے اور کھیلے گی، پارٹی کی سیاست اور (ش) لیگ کا بیڑہ غرق کرے گی۔

وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا کہ مریم صفدر سزا یافتہ مجرم ہیں اور والد کی تیمارداری کی وجہ سے ضمانت پر ہیں۔ شریف خاندان کی ریاستی، جمہوری اور عدالتی اداروں کیخلاف سازشوں پر عدالتیں نوٹس لیں۔

ان کا کہنا تھا کہ آئندہ ملکی سیاست میں شاید کسی لیگ کا مستقبل ہو لیکن آل شریف کا بالکل نہیں ہے۔ پی ڈی ایم قیادت چاہے کھمبوں پر یا کے ٹو پر چڑھ کر احتجاج کرے، این آر او نہیں ملے گا۔ الائیڈ پارٹیز فار کرپشن کی تابناک، لازوال اور بے مثال کرپشن پر ریلیف نہیں دیا جائے گا۔

مزیدخبریں