لاہور:اقوام میں عمران خان کی تقریر کو ٹرمپ سے زیادہ دیکھا جانے کا اعزاز مل گیا۔
خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ ماہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں ایک جامع تقریر کی تعریف حاصل کرنے کے بعد وزیر اعظم عمران خان کا خطاب اب 1لاکھ 80ہزار سے زائد ویوز کے ساتھ اقوام متحدہ کے سرکاری یوٹیوب چینل پر سب سے زیادہ دیکھا جانے والا ویڈیو بن گیا ہے جب جبکہ اس ویڈیو کو25 ستمبر کو ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم پر اپ لوڈ کیا گیا تھا۔
22ستمبر کو اپ لوڈ کیا جانیوالا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا خطاب 1لاکھ 37ہزار ویوز کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے جبکہ تیسرے نمبر پر انڈونیشیا کے صدر جوکو وڈوڈو کی تقریر ہے جس کو 23ستمبر کو اپ لوڈ کیا گیا ،اس کے ویوز کی تعداد 94ہزار سے زائد بنتی ہے۔
26ستمبر کو اپ لوڈ کی جانیوالی بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی اقوام متحدہ کی تقریر کو 60ہزار سے زائد مرتبہ دیکھا گیا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ سال تقریباً 26لاکھ افراد نے پاکستانی وزیراعظم عمران خان کی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی تقریر دیکھی تھی۔