ٹرمپ، ان کی اہلیہ اور مشیر ہوپ ہکس کا کوروناٹیسٹ مثبت آگیا

ٹرمپ، ان کی اہلیہ اور مشیر ہوپ ہکس کا کوروناٹیسٹ مثبت آگیا

واشنگنٹن : امریکی صدر ڈؤنلڈٹرمپ کی مشیر اور قریبی ساتھ ہوپ ہکس میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے ۔ جس کے بعد امریکی صدر ٹرمپ اور خاتون اول میلانیا کے بھی کورونا ٹیسٹ ہوئے ۔ جس میں امریکی صدر ڈونلڈ  ٹرمپ اور ان کی اہلیہ  کی کورونا ٹیسٹ  رپورٹ بھی مثبت آگئی ہے ، 

ہوپ ہکس منگل کے روز ریاست اوہائیوں میں منعقد ہونے والے مباحثے میں شرکت کرنے والے ان اہلکاروں میں تھیں جو صدر ٹرمپ کے ساتھ ان کے طیارئیار فورس ون پر موجود تھے ۔  ڈونلڈ ٹرمپ سے پہلے ان کی مشیر کا کورونا ٹیسٹ پازٹیو آیا تھا ۔ 

اس کے بعد بدھ کو وائٹ ہاوئس کے نمائندوں کے مطابق وہ صدر ٹرمپ کے ساتھ ان کے ہیلی کاپٹر مرین ون میں بھی سوار ہوئی تھیں ۔ اکتیس سالہ ہوپ ہکس صدر کی ٹیم میں کورونا پازیٹو آنے والے سب سے قریبی اہلکار ہیں۔

ہوپ ہکس کے کورونا میں تشخیص کے بعد اپنی تازہ ترین ٹؤیٹ میں صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ ان کی اہلیہ بھی اپنے کورونا ٹیسٹ کے نتائج کے منتظر ہیں اور انہوں نے اپنے آپ کو قرنطینہ کرنے کا عمل شروع کردیا ہے  .

منگل کو فوکس نیوز کے ساتھ انٹرویو میں صدر ٹرمپ نے بتایا کہ وہ اور خآتون اول ہوپ کے ساتھ کافی وقت گزار چکے ہیں ،منگل کو کھینچی گئی تصاویر میں ہوپ ہکس کو ایئر فورس ون سے بغیر ماسک پہنے اترتے دیکھا جا سکتا ہے۔ اس سے اگلے روز انھوں نے صدر کے ہمراہ ریاست منی سوٹا میں منعقد ہونے والی ایک ریلی میں بھی شرکت کی۔

وائٹ ہاؤس ایسے تمام اہلکاروں اور مشیروں کے کورونا ٹیسٹ کرتا ہے جو روزانہ کی بنیاد پر صدر ٹرمپ سے رابطے میں آتے ہیں۔