چمن: اے این پی کے صوبائی ترجمان اسد خان کا مبینہ اغوا، عدم بازیابی کیخلاف احتجاجی ریلی

چمن: اے این پی کے صوبائی ترجمان اسد خان کا مبینہ اغوا، عدم بازیابی کیخلاف احتجاجی ریلی

چمن: بلوچستان میں قائم مخلوط حکومت میں شامل اے این پی کے صوبائی ترجمان اسد خان کے مبینہ اغوا اور عدم بازیابی کیخلاف چمن میں احتجاجی ریلی نکالی گئی۔

اس احتجاجی ریلی میں تمام جماعتوں کے کارکنوں نے شرکت کی۔ احتجاج کے دوسرے روز درہ کوژک کے مقام پر روڈ کو ٹریفک کیلئے بند کر دیا گیا جس کے باعث گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔

تفصیل کے مطابق بلوچستان میں قائم مخلوط حکومت میں شامل اے این پی کے صوبائی سیکریٹری اطلاعات کی گزشتہ روز اغوا اور عدم بازیابی کے خلاف اآل پارٹیز کی احتجاج کے سلسلے میں کوئٹہ چمن بین الااقوامی شاہراہ کو آج دوسرے روز بھی درہ کوژک کے مقام پر ٹریفک کیلئے بند کر دیا گیا ہے۔

اس کے باعث ہر قسم کی ٹریفک معطل اور گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں۔ شاہراہ کی بندش سے نیٹو سپلائی افغان ٹرانزٹ اور سرحدی شہر چمن کو اشیائے خورونوش کی سپلائی سمیت افغانستان سے اندرون ملک فریش فروٹ کی سپلائی بھی معطل ہو چکی ہے۔

مغوی چمن سے کوئٹہ ایک اہم پارٹی اجلاس میں شرکت کرنے جا رہے تھے کہ اچانک کوئٹہ کے نزدیک انکا رابطہ منقطع ہو گیا اور وہ لاپتہ ہو گئے۔

ان کے بھائی امجد خان ایڈوکیٹ کے مطابق ان کا آخری لوکیشن ائیر رپورٹ روڈ کوئٹہ تھا جہاں سے انکا لاپتہ ہونا معنی خیز ہے۔ انھوں نے ائیرپورٹ پولیس تھانے میں اغوا کی ایف ائی ار بھی درج کرا دی ہے۔ جبکہ آل پارٹیز تاجر اتحاد اعلامیہ کے مطابق اسد خان اچکزی کی بازیابی تک قومی شاہراہ بند رہے گی۔