پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 15 افراد دم توڑ گئے

08:43 AM, 2 Oct, 2020

اسلام آباد: پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 15 افراد دم توڑ گئے جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 6 ہزار 499 تک جا پہنچی ہے۔

ملک بھر چوبیس گھنٹے کے دوران 625 کیسز سامنے آئے۔ متاثرین کی تعداد 3 لاکھ، 13 ہزار، 431 ہو گئی۔ اس وقت ملک بھر میں 8 ہزار، 887 کیسز فعال ہیں جبکہ 2 لاکھ، 98 ہزار، 55افراد کورونا کو شکست دے کر صحت یاب بھی ہو گئے ہیں۔

تفصیل کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ملک میں 24 گھنٹوں میں کورونا سے مزید 15 افراد انتقال کر گئے ہیں جس کے بعد کورونا سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 6 ہزار 499 ہو گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 625 نئے کیسز سامنے آئے۔ اس کے بعد ملک بھر میں کورونا مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 13 ہزار 431 ہو گئی ہے۔

این سی او سی کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں کورونا کے زیر علاج مریضوں کی تعداد 8 ہزار 877 ہو گئی ہے۔ اس وقت کورونا کے 8 ہزار 887 کیسز فعال ہیں جبکہ 2 لاکھ 98 ہزار 55 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔

مزیدخبریں