لاہور: سڑکوں پر گینگ بنا کر ہوائی فائرنگ، ون ویلنگ اور غل غپاڑہ کرنے والوں کیخلاف راوی روڈ پولیس کارروائی کرتے ہوئے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔
ملزمان لاری اڈہ، گریٹر اقبال پارک اور گردونواح میں ہوائی فائرنگ اور ون ویلنگ کرکے خوف وہراس پھیلاتے تھے۔ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔
ڈی آئی جی آپریشنز اشفاق خان کی ہدایت پر ایس پی سٹی تصور اقبال کی سپرویژن میں راوی روڈ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
ملزمان رات کے وقت گینگ بنا کر ون ویلنگ، ہوائی فائرنگ اور غل غپاڑہ کرتے تھے۔ ملزمان لاری اڈہ، گریٹر اقبال پارک اور گردو نواح میں ہوائی فائرنگ، ون ویلنگ کرکے خوف و ہراس پھیلاتے تھے۔
ایس پی سٹی تصور اقبال کا کہنا ہے کہ شہریوں کی زندگی کے لئے خطرہ بننے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔ پولیس افسران ہوائی فائرنگ اور ون ویلنگ کرنے والوں کے خلاف زیرو ٹالرنس اپنائیں۔