ن لیگ کی مولانا فضل الرحمان سے آزادی مارچ موخر کرنے کی  درخواست

  ن لیگ کی مولانا فضل الرحمان سے آزادی مارچ موخر کرنے کی  درخواست
کیپشن: Image Source: File Photo

اسلام آباد: مسلم لیگ  (ن) کی مولانا فضل الرحمان سے آزادی مارچ اکتوبر تک موخر کرنے کی  درخواست،  مولانا فضل الرحمان نے مشاورت کے لیے پارٹی کی مجلس عاملہ کا اجلاس اسلام آباد میں طلب کر لیا۔

 

تفصیلات کے مطابق ، مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کی قیادت میں لیگی وفد  نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو شہباز شریف  کی بلاول بھٹو زرداری سے ہونے والی ملاقات سے آگاہ کیا۔

لیگی وفد نے مولانا فضل الرحمان سے  درخواست کی کہ اکتوبر میں اسلام آباد دھرنے کی کال واپس لی جائے، ن لیگ کو تیاری کے لیے وقت چاہیے۔

 

مولانا فضل الرحمان نے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ چاہتے ہیں ہم مشترکہ طور پر آگے بڑھیں، فیصلہ کن مرحلے پر سب ساتھ ہوں گے۔

 

اس موقع پر احسن اقبال نے کہا کہ مشترکہ حکمت عملی سے چلیں تو فائدہ ہو گا، ہمارے قائد نواز شریف کا فیصلہ ہی آخری ہوگا۔