بابر اعظم کو ٹیسٹ کپتان کیلئے گروم کیا جارہا ہے،احسن مانی

06:49 PM, 2 Oct, 2019

لاہور:پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی کا کہنا ہے کہ سرفراز احمد کی موجودگی میں بابر اعظم کو مستقبل کے ٹیسٹ کپتان کے لیے گروم کیا جارہا ہے۔

سرفراز احمد کو ٹیسٹ کپتانی سے ہٹانے کی فوری طور پر کوئی تجویز نہیں ہے، احسان مانی نے کہا کہ سری لنکا کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے بعد اور آسٹریلیا کی ٹیسٹ سیریز سے قبل پی سی بی نے کرکٹ کمیٹی کا اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

کرکٹ کمیٹی میں وسیم اکرم جیسے بڑے کھلاڑی موجود ہیں، کرکٹ کمیٹی کے اراکین سے ٹیسٹ کپتانی کے بارے میں رائے لیں گے، جب ان کی رائے آئے گی تو میں ٹیسٹ کپتان کے بارے میں حتمی فیصلہ کروں گا۔

مزیدخبریں