بھارت میں آسام کے بعد بنگال سے بھی مسلمانوں کو بے دخل کرنے کا منصوبہ

04:07 PM, 2 Oct, 2019

نیو دہلی: بھارت میں آسام کے بعد بنگال سے بھی مسلمانوں کو بے دخل کرنے کا منصوبہ۔ بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ کا کہنا ہے بنگال میں بھی نیشنل رجسٹر آف سٹیزن پھیلایا جائے گا۔


امیت شاہ نے مزید کہا کہ بنگال سے کوئی بھی ہندو، سکھ یا جین مذہب سے تعلق رکھنے والا بے دخل نہیں کیا جائے گا، تاہم انہوں نے اس موقعے پر مسلمانوں کا کسی قسم کا تذکرہ نہیں کیا جبکہ بنگال کے کئی شہروں میں مسلمانوں کی اکثریت ہے۔

مزیدخبریں