کراچی:سری لنکا نے پاکستان کے خلاف تیسرے ون ڈے میچ کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں کھیلے جارہے تیسرے اور آخری ون ڈے میں لنکن کپتان لاہیرو تھریمانے نے ٹاس جیت کر پاکستان کے کپتان سرفرا ز احمد کو فیلڈنگ کرنے کی دعوت دی۔
یا در ہے کہ پاکستان کو سری لنکا کے خلاف ایک صفر کی ناقابل شکست برتری حاصل ہے جبکہ پہلا میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا۔تھریمانے نے کہا کہ سری لنکا کی ٹیم میں تین تبدیلیاں کی گئی ہیں،پچ اچھی ہے اور کوشش کریں گے کہ اچھا کھیلے جبکہ پچھلے میچ میں بھی پچ اچھی تھی ۔
سرفراز احمد نے کہا کہ امام الحق کی جگہ ٹیم میں عابد علی جبکہ عماد وسیم کی جگہ محم نواز کو شامل کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم بھی پہلے بیٹنگ کرنا چاہتے تھے اور 50ویں ون ڈے میں کپتانی کرنے پر اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں۔