شاہد آفریدی نے بابر اعظم کو پاکستان ٹیم کی ریڑھ کی ہڈی قرار دیدیا

02:16 PM, 2 Oct, 2019

کراچی: سابق کپتان شاہد آفریدی کی سرفراز حمد کو پہلے میچ میں کامیابی پر مبارکباد، لالہ نے بابر اعظم کو پاکستان ٹیم کی ریڑھ کی ہڈی قرار دے دیا۔

شاہد آفریدی نے کہا کافی عرصے بعد دیکھا کہ پاکستان ٹیم کے فاسٹ بولر کو مین آف دی میچ ملا۔ دوسری جانب سابق کرکٹر رمیز راجا نے کہا کہ سری لنکا کے خلاف دوسرے ون ڈے میں پاکستانی بولنگ میں نیا پن دیکھنے کو ملا، انہوں نے عثمان شنواری اور بابر اعظم کی خوب تعریف کی۔

سابق کرکٹر نے کہا کہ کراچی کی ڈیڈ پِچ پر شنواری نے شاندار کم بیک کیا اور آدھی ٹیم کو آؤٹ کر کے بڑا کارنامہ سرانجام دیا، جبکہ بابر اعظم بھی رنز کے انبار لگا رہے ہیں، لیکن انہیں مزید اپنا سٹرائیک ریٹ بہتر کرنا ہو گا۔

مزیدخبریں