بجلی کے نرخوں میں 1 روپے 66پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری

12:09 PM, 2 Oct, 2019

اسلام آباد: نیپرا نے بجلی کے نرخوں میں فیول ایڈجسٹمنٹ کے نام پرایک روپے66 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی۔

بجلی کی قیمت میں اضافہ اگست کے مہینہ کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیاہے، اضافے سے300 یونٹ سے زائد یونٹ استعمال کرنے والی بجلی کے صارفین پر22ارب 62کروڑ روپے کا بوجھ پڑے گا۔حکومت کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں ترپن پیسے فی یونٹ اضافے کے بعد نیپرا نے بھی فیول ایڈجسٹمنٹ کے نام پر1 روپے 66 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دیدی۔

بجلی کی قیمتوں میں یہ اضافہ اگست کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا جس سے بجلی کے صارفین سے 22ارب 60 کروڑ روپے اضافی وصول کئے جائیں گے۔نیپرا نے بجلی قیمتوں میں اضافہ کا فیصلہ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی درخواست پر کیا ہے۔

فیصلہ کا اطلاق زرعی صارفین اور کے الیکٹرک کے صارفین پر نہیں ہو گا۔سی سی پی اے نے قیمتوں میں اضافے کی درخواست میں موقف اختیار کیا کہ اگست میں پانی سے 40.33فیصد، کوئلے سے 13.34فیصد جبکہ مقامی گیس سے 11.87فیصد اور درآمدی ایل این جی سے 22.89فیصد بجلی پیدا کی گئی۔

فرنس آئل سے 3.60فیصد اورایٹمی ذرائع سے 4.66فیصد بجلی پیدا ہوئی۔گذشتہ روز حکومت کی جانب سے ایک سال کے لئے بجلی 53پیسے فی یونٹ مہنگی کی گئی۔ حکومتی اقدام سے صارفین پر سالانہ 53ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

مزیدخبریں