اسلام آباد:سابق وفاقی وزیر صحت اور پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری جنر ل عامر کیانی کے خلاف چیئرمین نیب نے نیب راولپنڈی کو انکوائری کی ہدایت دے دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق نیب کو رواں سال عامر کیانی کے خلاف شکایات موصول ہوئی تھیں،عامر کیانی کے خلاف شکایات کی تصدیق کے بعد انکوائری کا حکم دیا گیاہے۔ادویات کی قیمتوں میں اضافے پرسابق وزیرعامر کیانی کیخلاف انکوائری کا فیصلہ کیا گیاہے۔
نیب کو رواں سال عامر کیانی کے خلاف شکایات موصول ہوئی تھیں۔ قومی احتساب بیورو نے ان شکایات کی تصدیق کی جس کے بعد چیئرمین نیب کی طرف سے عامر کیانی کے خلاف انکوائری کا حکم دیا گیاہے۔
واضح رہے کہ عامر کیانی کو رواں سال اپریل میں وفاقی کابینہ سے الگ کیا گیا تھا۔