وفاقی کابینہ میں وزیراعظم کا استحقاق اور اختیار ہے جسے کوئی چیلنج نہیں کر سکتا، ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان

08:31 AM, 2 Oct, 2019


اسلام آباد : وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وفاقی کابینہ میں وزیراعظم کا استحقاق اور اختیار ہے جسے کوئی چیلنج نہیں کر سکتا، کسی ایک وزیر کو ہدف بنا کر ہینڈ لائنز والوں کے لئے اچھی خبر نہیں ہے،

انہیں بطور معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات میرے ساتھ ہی گزارا کرنا پڑے گا، وزیراعظم عمران خان کی جانب سے اعتماد کرنے پر ان کی شکرگزار ہوں۔ منگل کو میڈیا بریفنگ کے دوران سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کا اختیار اور استحقاق ہے کہ وہ اپنی ٹیم میں ردوبدل کریں ‘ان کے حق اور اختیار ہے اسے کوئی چیلنج نہیں کرسکتا لیکن گذشتہ روز کسی ایک کو ہدف بنا کر ہیڈ لائن چلانے والوں کے لئے کوئی اچھی خبر نہیں ہے، انہیں میرے ساتھ ہی گزارا کرنا پڑے گا۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے مجھ پر اعتماد کیا ہے کہ میں 24/7 کام کرتی ہوں، امریکہ اور پاکستان کے وقت میں فرق کے باوجود بھی وزیراعظم عمران خان نے جو بھی اسائنمنٹ دی، اسے بہتر انداز میں آگے پہنچایا، وزیراعظم کی جانب سے خراج تحسین وزارت اطلاعات کو ہے، جو جہاں وزارت میں بیٹھا ہے اس ٹیم بن کر کھیلنا ہے‘ اکیلا کوئی کامیاب نہیں ہوسکتا‘ ٹیم وہ ہی جیتتی ہے جس کے تمام کھلاڑی یکجا ہو کر کھیلتے ہیں‘ وزیراعظم کا شکریہ وہ مجھ پر اعتماد اور ہر جگہ سپورٹ کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میڈیا کا بھی شکریہ جو مجھ پر تنقید بھی کرتے ہیں اور مجھے مضبوط بھی بناتے ہیں‘ کوئی بھی مکمل نہیں ہوتا، میڈیا میری کارکردگی پر ضرور تنقید کرے جہاں میں اپنی ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے ادا نہ کروں اس سے مجھے مزید سیکھنے کا موقع ملے گا۔

مزیدخبریں