لاہور:وزیرِ اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ رانا مشہود شہباز شریف کی شہ پر سٹیبلشمنٹ کو بدنام کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگی رہنما رانا مشہود کے بیان پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ عوام نے ووٹ کی طاقت سے عمران خان اور تحریک انصاف کو اقتدار پر فائز کیا، رانا مشہود نے عوام کے ذہنوں میں 2018 کے الیکشن کو مشکوک بنانے کی کوشش کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ رانا مشہود ذہنی ابنارمل شخص کو سیاسی ولی کے طور پر پیش کرنے کی کوشش نہ کریں، وہ شہباز شریف کی شہ پر سٹیبلشمنٹ کو بدنام کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
ادھر مخدوم جاوید ہاشمی نے رانا مشہود کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ سویلین حکومت کے معاملات میں مداخلت نہ کی جائے-رانا مشہود نے ویسے ہی یہ کہہ دیا ہو گا کہ ہم سب کا تعلق سٹیبلشمنٹ ہے۔