شمالی وزیرستان میں سرحد پار سے دہشت گردوں کا سرحدی چوکی پر حملہ

06:05 PM, 2 Oct, 2018

راولپنڈی: شمالی وزیرستان میں سرحد پار سے دہشت گردوں کا سرحدی چوکی پر حملہ، پاک فوج کی جوابی فائرنگ سے 7دہشت گرد،ہلاک 3زخمی۔

تفصیلات کے مطابق   شمالی وزیرستان میں سرحد پار سے دہشت گردوں نے سرحدی چیک پوسٹ کو نشانہ بنایا،پاک فوج کے بھرپور جوابی فائرنگ سے 7دہشت گرد مارے گئے اور 3زخمی ہوگئے ۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر)نے کہا ہے کہ  شمالی وزیرستان میں سرحد پار سے دہشت گردوں نے حملہ کیا ۔ پاک فوج کا بھر پور جواب ، فائرنگ کے تبادلے میں 7دہشت گرد مارے گئے ، پاک فوج کی موثر کارروائی کے دوران 3دہشت گرد زخمی ہوگئے۔

مزیدخبریں