476 افراد گرفتار ،2410ملین برآمدکرکے قومی خزانہ میں جمع کرائے, جسٹس (ر) جاوید اقبال

476 افراد گرفتار ،2410ملین برآمدکرکے قومی خزانہ میں جمع کرائے, جسٹس (ر) جاوید اقبال

لاہور:قومی احتساب بیورو(نیب) کے چیئرمین نے میگاکرپشن کی کےسزمیں ملزمان کو منطقی انجام تک پہنچانے کو اولین ترجیح قرار دے دیا۔


تفصیلات کے مطابق چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈجاوید اقبال کی زیر صدارت اجلا س  ہو ا جس میں پنجاب کی56کمپنیوں کے کیسزمیں تحقیقات اوران میں پیشرفت پرغورکیا گیا ،اس موقع پر چیئرمین نیب نے کہاکہ میگاکرپشن کیسزکو منطقی انجام تک پہنچانا اولین ترجیح ہے-

انہوں نے کہا کہ کرپشن فری پاکستان کےلئے پرعزم ہیں، 11ماہ میں 476 افراد کو گرفتار کیا گیا،بدعنوان افرادسے2410ملین برآمدکرکے قومی خزانہ میں جمع کرائے، ہائوسنگ سوسائٹیوں سے لوٹی گئی جمع پونجی واپس دلائیں گے،انکوائریاں،تحقیقات بروقت مکمل نہ کرنیوالے افسران کیخلاف بھی کارروائی ہوگی۔