پی آئی اے کی 10 سالہ آڈٹ رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع

04:45 PM, 2 Oct, 2018

اسلام آباد : پی آئی اے کرپشن کیس میں پی آئی اے کی 10 سالہ آڈٹ رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرا دی گئی-

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں جمع کرائی گئی رپورٹ میں پی آئی اے خسارے کی وجہ تجربہ کار اور پیشہ ور لیڈرشپ کی کمی کو قرار دیا گیا ہے اور رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2008 میں قومی ائیرلائن کا خسارہ 72 ارب روپے تھا، 2017 میں خسارہ 360 ارب روپے پر پہنچ گیاہے ۔

رپورٹ میں قومی ہوا بازی پالیسی مرتب کرنے، میرٹ پر تعیناتیاں اور عالمی ائیرلائنز کے ساتھ ہونے والے معاہدوں پر نظر ثانی کی سفارش کی گئی ہے جبکہ جسٹس یحییٰ آفریدی نے پی آئی اے کرپشن کیس کی سماعت سے معذرت کر لی۔

مزیدخبریں