کابل: افغانستان میں اتحادی فوج نے ڈرون حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں 2 طالبان کمانڈر ہلاک ہو گئے۔افغان میڈیا کے مطابق افغان صوبے کنڑ میں اتحادی فوج نے ڈرون حملے میں طالبان کے ریڈ یونٹ کمانڈروں کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔ حملہ گزشتہ روز اسمار ضلع کے نواح میں کیا گیا۔
ہلاک ہونے والے طالبان کے کمانڈروں کی شناخت محمد یوسف اور ملا ایوب کے نام سے ہوئی ہے۔ حملے میں گاڑی میں موجود ہتھیار بھی تباہ کر دیئے گئے ہیں۔