لاہور میں منشا بم کی مبینہ قبضے کی جگہ پر غیر قانونی تعمیرات مسمار

11:42 AM, 2 Oct, 2018

لاہور:  پنجاب میں قبضہ مافیا کے خلاف میگا آپریشن کا آغاز ہوگیا، لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں منشا بم کی مبینہ قبضے کی جگہ پر غیر قانونی تعمیرات مسمار کر دی گئیں۔

لاہور میں قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن گرینڈ آپریشن کی تیاریاں مکمل ہیں، پہلے روزسبزہ زار، انارکلی، ولنگٹن روڈ اور اُردو بازار میں آپریشن کیا جائے گا۔ آپریشن کی نگرانی کمشنر، میئر، ڈی سی اور ڈی جی ایل ڈی اے کریں گے۔

ہیوی مشینری کے طور پر 19 ٹرک، ایک ایکسویٹر اور ایک لوڈر، 50 ہتھوڑوں کا استعمال ہوگا، آپریشن میں 9 محکمے حصہ لے رہے ہں۔ آپریشن سے ایک روز قبل ریڈ کراس کے 2 ہزار سے زائد نشان لگا ئے گئے تھے۔ وزیر اعلٰی پنجاب نے آپریشن ایک ماہ میں مکمل کرنے کا ٹاسک دیا ہے۔

مزیدخبریں