نندی پور ریفرنس، راجا پرویز، بابر اعوان فرد جرم کیلئے 24 اکتوبر کو طلب

11:34 AM, 2 Oct, 2018

اسلام آباد: احتساب عدالت نے نندی پور ریفرنس میں سابق وزیراعظم راجا پرویز اشرف اور بابر اعوان پر فرد جرم عائد کرنے کیلئے 24 اکتوبر کو طلب کر لیا۔ ریفرنس میں راجا پرویز اشرف، بابر اعوان سمیت 8 ملزم نامزد ہیں۔

احتساب عدالت میں نندی پور پاور پراجیکٹ ریفرنس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے تمام ملزمان کو 24 اکتوبر کو طلب کر لیا۔ ملزمان پر فرد جرم عائد کی جائے گی۔ تمام ملزمان کو ریفرنس کی نقول فراہم کر دی گئیں۔ آئندہ سماعت پر تمام ملزمان کو حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ادھر سابق وزیراعظم راجا پرویز اشرف نے مستقل حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کر دی ہے۔ راجا پرویز اشرف کی درخواست پر نیب کو نوٹس جاری کر دیا گیا۔

مزیدخبریں