20 ہزار بھارتی کسانوں کا احتجاج، آج دارالحکومت میں داخل ہو گا

10:49 AM, 2 Oct, 2018

نیو دہلی: بھارت میں کسان حکومت کے خلاف سب سے بڑے احتجاج کے لیے ملک بھر سے 20ہزار کسان آج یوپی سے نئی دہلی پہنچیں گے۔ کسان حکومت سے اپنے 15 مطالبات کی منظوری چاہتے ہیں۔

بھارتیہ کسان یونین کی سربراہی میں ہری دوار سے نکلنے والے 20 ہزار کسانوں کا قافلہ یوپی نئی دہلی سرحد پر پہنچ گیا ہے جو آج بھارت کے دارالحکومت میں داخل ہوگا۔

کسانوں کے قافلے کو روکنے کے لیے نئی دہلی کے بارڈر پر سیکیورٹی سخت کر دی گئی ہے۔

کسان حکومت سے ٹیوب ویلز کے لیے مفت بجلی کی فراہمی، زیر التوا گنے کی فوری ادائیگی، 60 سالہ کسان کی ماہانہ 5 ہزار پینشن کرنے سمیت 15 مطالبات کی منظوری چاہتے ہیں۔

مزیدخبریں