واشنگٹن: پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی واشنگٹن پہنچ گئے، جہاں وہ اپنے ہم منصب سے ملاقات کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق شاہ محمود قریشی کل امریکی وزہر خارجہ مائیک پومپیو سے ملاقات کریں گے.
اس ملاقات میں خطے کی صورت حال اور دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال ہو گا. وزیر خارجہ امریکی کانگریس کے مختلف ارکان سے بھی ملاقاتیں کریں گے , وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی امریکی ادارہ برائے امن میں بھی خطاب کریں گے.
واضح رہے کہ گذشتہ دنوں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں قومی زبان میں خطاب کیا تھا.
شاہ محمود قریشی نے اپنے خطاب میں بھارت کو آرمی پبلک اسکول اور سانحہ مستونگ سمیت پاکستان میں دہشت گرد کارروائیوں کی پشت پناہی کا ذمے دار قرار دیا تھا.
وزیر خارجہ نے عالمی برادری کو مخاطب کرتے ہوئے متنازع خاکوں کو مسئلہ اٹھایا اور اس سے متعلق حساسیت کا ذکر کیا.
واضح رہے کہ جنرل اسمبلی کے اجلاس سے قبل وزیر خارجہ کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ایک مختصر ملاقات ہوئی تھی.