"سیکرٹ سپر سٹار"   کی عکسبندی، عامر خان نے چھٹیاں لے لیں

11:04 PM, 2 Oct, 2017

نیوویب ڈیسک

ممبئی: اداکار عامر خان نے فلم ”سیکرٹ سپر سٹار“ کی عکسبندی کےلئے چھٹیاں لے لیں۔ اداکار عامر خان کی فلم ”ٹھگز آف ہندوستان“ اور ”سیکرٹ سپر سٹار“ کی عکسبندی جاری ہے.

انہوں نے اپنی پروڈکشن فلم ”سیکرٹ سپر سٹار“ پر تمام توجہ مرکوز کرنے کےلئے فلم ” ٹھگز آف ہندوستان“ کی عکسبندی سے چھٹیاں لے لی ہیں اور  دیوالی کے بعد اس فلم کی عکسبندی میں دوبارہ حصہ لیں گے۔

فلم میں عامر خان میوزک کمپوزر شکتی کمار کے کردار میں نظر آئیں گے،فلم کی کہانی اور ہدایات ادویت چندن نے دی ہے ،فلم 19 اکتوبر  کو  ریلیز   کی جائے گی۔

مزیدخبریں