اداروں کے درمیان ٹکراؤ کا نتیجہ انتہائی خطرناک ہو سکتاہے: سینیٹر سراج الحق

اداروں کے درمیان ٹکراؤ کا نتیجہ انتہائی خطرناک ہو سکتاہے: سینیٹر سراج الحق

لاہور :  امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے اپنے ایک بیان میں کہاہے کہ اداروں کے درمیان ٹکراؤ کا نتیجہ انتہائی خطرناک ہو سکتاہے ۔ ایک فرد کے مفاد کے لیے آئین کو بازیچۂ اطفال بنایا جارہاہے ۔آئین ملک و قوم کے لیے بنتاہے ، کسی فرد یا خاندان کے لیے نہیں ۔ایک فر کو سر پر بٹھانے کے لیے آئین میں ترمیم نہیںکی جاسکتی ۔

سینیٹر سراج الحق نے کہاکہ ملکی استحکام کے لیے اداروں کے درمیان باہمی اعتماد اور ورکنگ ریلیشن شپ انتہائی ضروری ہے اگر ریاستی ادارے ایک دوسرے کے ساتھ مل کر نہ چلیں تو انتشار اور افراتفری پھیلے گی جس سے قومی وحدت اور یکجہتی کو شدید نقصان پہنچنے کا احتمال ہے ۔ دریں اثنا سینیٹر سراج الحق نے شہید لیفٹیننٹ ارسلان عالم ستی کے گھر جا کر ان کے والد اور خاندان کے افراد سے اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی کی اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سراج الحق نے کہاکہ شہید کے گھرانے کا پوری قوم پر احسان ہے اور شہدا کے خاندان قوم کے ماتھے کا جھومر ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ ملک و قوم کی حفاظت کرتے ہوئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہدا کے خاندان قوم کا اجتماعی اثاثہ ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ شہدا کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ۔