مسجد حرام کے صحن اور مطاف میں نئے سائبان کی تنصیب

مسجد حرام کے صحن اور مطاف میں نئے سائبان کی تنصیب

ریاض: سعودی عرب کی حکومت نے مسجد حرام کے صحن اور مطاف میں نئے سائبان نصب کرنے پر کام شروع کیا ہے۔

عرب ٹی وی کے مطابق مسجد حرام کی چھت، اس صحت اور مطاف کے صحن میں نئے سائبان نصب کرنے کا کام جاری ہے۔ سوشل میڈیا پر سماجی کارکنوں نے اس منصوبے کی ایک فوٹیج پوسٹ کی ہے جس میں مسجد حرام کے ایک چھوٹے ڈھانچے، صحن مطاف اور سورج کی شعاؤں سے بچانے میں مدد دینے والے سائبان دکھائے گئے ہیں۔

خیال رہے کہ حرمین شریفین کے امور کے نگراں ادارے نے گذشتہ برس ڈاکٹر عبدالرحمان السدیس کی زیر سرپرستی صحن مطاف میں سایہ فراہم کرنے کے لیے شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے منصوبے پر غور کیا تھا۔

منصوبے کے تحت مسجد حرام کی چھت، اس کے اطراف کی گیلریوں اور صحن مطاف میں نئے سائبان نصب کرنے اور زائرین ومعتمرین کو سایہ فراہم کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

مصنف کے بارے میں