امیتابھ بچن کے شو میں جانا شلپا شیٹھی کو مہنگا پڑ گیا ٗ شرمندگی کا سامنا

09:01 PM, 2 Oct, 2017

ممبئی : نامور بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹھی بالی ووڈ کے بگ بی امیتابھ بچن کی سب سے بڑی مداح ہونے کی جھوٹی دعویدار نکلیں، شلپا امیتابھ بچن کی جانب سے ان کے بارے میں پوچھے جانیوالے آسان سے سوال کا جواب بھی نہ دے سکیں اور شرمندہ ہوگئیں۔


اطلاعات کے مطابق بالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن کے سب سے بڑے مداح ہونے اوران کے بارے میں سب کچھ جاننے کا دعویٰ کرنے والے تو بہت ہیں ان ہی میں ایک ناموراداکارہ شلپا شیٹھی کانام بھی شامل ہے جنہوں نے امیتابھ کی سب سے بڑی مداح ہونے کا دعویٰ تو کیا لیکن اپنے دعوے کو سچ نہ کرسکیں اوران کے جھوٹ کا پول سب کے سامنے کھل گیا۔


شلپا شیٹھی نے بھارتی ٹی وی کے مقبول ترین شو ’’کون بنے گا کروڑ پتی‘‘میں ممبئی کے معروف وکیل افروز شاہ کے ساتھ شرکت کی، افروز شاہ کو شو کے میزبان امیتابھ بچن نے شو کے سیگمینٹ ’’نئی چاہ نئی راہ‘‘ کے لیے خود مدعو کیا تھااورانہیں ہاٹ سیٹ پربیٹھ کر گیم کھیلنے کی دعوت دی تھی، شو میں افروز شاہ اور شلپا شیٹھی نے اپنی چٹپٹی باتوں اور مزاح سے چارچاند لگادئیے تاہم شلپا کو اس وقت شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا جب وہ امیتابھ بچن کے ایک چھوٹے سے سوال کا جواب بھی نہ دے سکیں۔

مزیدخبریں