چینی کمپنی نے سام سنگ سے پہلے ”فولڈ ایبل“ سمارٹ فون تیار کر لیا

08:46 PM, 2 Oct, 2017

بیجنگ: چینی کمپنی ’زیڈ ٹی ای‘ نے جنوبی کورئین کمپنی سام سنگ کو مات دینے کا فیصلہ کر لیا۔زیڈ ٹی ای کی جانب سے تیار کردہ ڈوئل سکرین فولڈ ایبل فون کی تصاویر سامنے آگئیں۔
تفصیلات کے مطابق سام سنگ نے بھی ڈوئل اسکرین کے حامل فولڈ ایبل فون بنانے کا فیصلہ کر رکھا ہے۔اور ممکنہ طور پر وہ 2019 میں اپنے موبائل کو متعارف کرائے گی۔ لیکن اس پہلے ہی زیڈ ٹی ای کی جانب سے تیار کردہ ڈوئل اسکرین فولڈ ایبل فون کی تصاویر منظر عام پر آگئی ہیں جو کہ آئندہ ماہ اس فون کو متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔
اینڈرائیڈ اتھارٹی نے زیڈ ٹی ای کے ڈوئل اسکرین فولڈ ایبل کی تصاویر شائع کرتے ہوئے ذرائع سے بتایا کہ چینی کمپنی 17 اکتوبر کو اس موبائل کو متعارف کرانے جا رہی ہے۔زیڈ ٹی ای کے اس موبائل کو امریکی موبائل فون فروخت کرنے والی معروف کمپنی اے ٹی اینڈ ٹی امریکا بھر میں فروخت کے لیے پیش کرے گی۔زیڈ ٹی ای نے اس موبائل کو ایکسون ملٹی کا نام دیا ہے، اس فون کی خصوصی بات یہ ہے کہ اس میں دو اسکرین تو ہوں گی، لیکن انہیں الگ الگ پینل سے کنٹرول کیا جاسکے گا۔موبائل کے دونوں اسکرین 6.8 انچ کے ہوں گے، ان کا ریزولیشن 2160 بائی 1920 ہوگا۔4 جی بی ریم اور 32 جی بی اسٹوریج کے حامل اس موبائل کی بیٹری 3120 ایم اے ایچ ہوگی۔زیڈ ٹی ای کے اس ڈوئل اسکرین فولڈ ایبل فون کی قیمت ممکنہ طور پر 650 امریکی ڈالر یعنی پاکستانی 68 ہزار روپے سے زائد ہوگی۔

مزیدخبریں