بھارت کی لائن آف کنٹرول پر فائرنگ سے ایک شہری شہید ، 4 زخمی

07:19 PM, 2 Oct, 2017

راولپنڈی : پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پر رکھ چکری سیکٹر میں شہری آبادی پر بلا اشتعال فائرنگ کے نتیجے میں شہری محمد دین شہید اور 4 افراد زخمی ہوگئی۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ پاک فوج نے شہری آبادی کو نشانہ بنانے والی بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایا اور جوانوں نے بھارتی فائرنگ کا منہ توڑ جواب دیا اور  فوج نے بھارتی فوج کی دو چیک پوسٹیں مکمل طور پر تباہ کر دی ہیں۔

آئی آیس پی آر نے ویڈیو بھی جاری کر دی ہے جس میں بھارتی فوج کی چوکیاں تباہ ہوتی صاف دکھائی دیتی ہیں ۔ 

مزیدخبریں