ممبئی: بالی و وڈ سٹار عمران ہاشمی بھی ”ریس 3“ کی کاسٹ میں شامل تاہم وہ پہلی مرتبہ دبنگ اداکار سلمان خان کے ساتھ نظر آئیں گے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق عمران ہاشمی کو سدھارت ملہوترا اور ا?دتیہ رائے کپور کے انکار کے بعد فلم ”ریس 3“ کے فلم سازوں نے سلمان خان کے ساتھ کام کرنے کی پیش کش کی جس پر انہوں نے فلم میں کام کرنے کی حامی بھرلی ہے۔سلمان خان اور عمران ہاشمی پہلی بار سلور اسکرین پر ایک ساتھ نظر آئیں گے جب کہ فلم کی شوٹنگ رواں ماہ ہی شروع ہونے کا امکان ہے۔
واضح رہے کہ عمران ہاشمی نے حال ہی میں اپنے پرانے ساتھی اجے دیوگن کے ساتھ فلم ”بادشاہو“ میں اداکاری کی جو کہ شائقین کو پسند آئی تاہم وہ دوبارہ ایک بڑی فلم میں اداکاری کرنے جا رہے ہیں ۔
عمران ہاشمی ” ریس 3“ کی کاسٹ میں شامل
07:04 PM, 2 Oct, 2017