واشنگٹن: لیبیا کے اس جنگجو کے خلاف عدالتی کارروائی شروع کی جا رہی ہے جو مشتبہ طور پر گیارہ ستمبر 2012میں بن غازی میں واقع امریکی قونصلیٹ پر حملے میں ملوث تھا۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس حملے میں لیبیا میں تعینات امریکی سفیر اور دیگر تین امریکی سفارتی اہلکار مارے گئے تھے۔ بتایا گیا ہے کہ احمد ابو ختالہ پر اٹھارہ الزامات عائد کیے گئے ہیں، جن میں قتل اور دہشت گردی کی معاونت بھی شامل ہیں۔
واشنگٹن کی وفاقی ضلعی عدالت میں اس مقدمے کی کارروائی پیر سے شروع ہو گئی ہے۔ چھیالیس سالہ ابو احمد ختالہ کو تین برس قبل لیبیا سے گرفتار کر کے امریکا پہنچایا گیا تھا۔