آرمی چیف میری آنکھیں واپس لانے میں مدد کریں: جنوبی وزیرستان کی کمسن عائشہ کی اپیل

05:20 PM, 2 Oct, 2017

جنوبی وزیرستان :جنوبی وزیرستان سے تعلق رکھنے والی پانچ سالہ پیدائشی اندھی آئی ڈی پیز یتیم بچی عائشہ بی بی نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے انکھوں کا علاج کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔اگر آرمی چیف میرے انکھوں کا علاج کریں تو میں آرمی پبلک سکول میں داخل ہوکر بڑی ہوکر ڈاکٹر بن جاؤں گی۔


جنوبی وزیرستان سے تعلق رکھنے والی پانچ سالہ پیدائشی اندھی آئی ڈی پیز یتیم بچی نے قبائلی صحافیوں کی ٹیم سے باتیں کرتے ہوئے کہا کہ میرا والد فوت ہو چکا ہے۔ اور وہ یتیم ہے۔میری انکھیں پیدائشی اندھے ہیں۔میں آرمی چیف سے اپیل کرتی ہوں کہ وہ میرے انکھوں کا علاج کریںتو میں آرمی پبلک سکول کانی گرم میں داخلہ لیکر بڑی ہوکر ڈاکٹر بن جاوں گی۔


عائشہ کے متعلق جب اس کے ماموں فضل اور ایک قریب میں رہنے والے قبائلی ملک غلام رسول محسود قوم وزیر گائی سے پوچھا تو ان کا کہنا تھا کہ عائشہ بی بی کافی عرصہ سے ہمارے پڑوس میں ماموں کے ہاں رہتی ہےان کا کہناتھا کہ عائشہ بی بی کا والد فوت ہو چکا ہےاور وہ نہایت غریب ہے۔

مزیدخبریں