ایرانی وزیرخارجہ کی عراقی حکومت اور کردستان کے درمیان مذاکرات کی تاکید

04:37 PM, 2 Oct, 2017

نیوویب ڈیسک

تہران: ایرانی وزیرخارجہ محمد جواد ظریف نے عراق کی مرکزی حکومت اور کردستان کے درمیان مذاکرات کی تاکید   کی ہے۔

ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا ہے کہ عراقی علاقے کردستان میں حالیہ ریفرنڈم کو عراقی آئین کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کرد حکام پر زور دیا ہے کہ وہ مرکزی حکومت کے ساتھ باہمی مذاکرات کے ذریعے مسائل کا حل تلاش کریں۔

انہوں نے کہا کہ کردستان میں ریفرنڈم کا انعقاد عراقی آئین کی کھلی خلاف ورزی ہے ۔واضح رہے کہ عالمی مخالفت اور عراقی حکومت کے سخت رد عمل کے باوجود 25 ستمبر کو مسعود بارزانی نے عراقی کردستان میں ریفرنڈم کرایا تھا جو عراقی آئین اور عالمی قوانین کی سراسر خلاف ورزی ہے۔

مزیدخبریں