پلاسٹک کے ڈھکن کے اندر نرم شے کیوں رکھی جاتی ہے

02:57 PM, 2 Oct, 2017

نیویارک: ہم روزانہ کولڈ ڈرنکس سے لیکر متعدد ایسے ڈرنکس پیتے ہیں جن میں گیس ضرور بھری ہوتی ہے ۔ اور ان بوتلوں کے ڈھکن بھی آپ نے دیکھے ہوں گے کہ ان کے ڈھکنوں کے اندر ایک خاص قسم کا پلاسٹک میٹریل رکھا ہوتاہے۔

لیکن کبھی آپ نے جاننے کی کوشش کی کہ یہ کیوں ہوتا ہے ۔چلیں ہم بتاتے ہیں ۔ دراصل ڈھکن کے اندر عموماََ سفید یا کسی بھی رنگ کا گول نرم سا پلاسٹک اسلیے ہوتاہے تاکہ گیس سے بھری بوتل میں سے گیس خارج نہ ہوجائے۔

ماہرین کے مطابق ایسا کرنے سے بوتل کے اندر موجود گیس خارج نہیں ہوسکتی لیکن اگر ایسا نہ کیاجائے تو ایک مخصوص عرصے کے بعد اس میں سے گیس کا اخراج ہونا شروع ہو جاتاہے ۔

مزیدخبریں