پاک بحریہ کے سربراہ کیلئے ''کنگ عبدالعزیز میڈل آف ایکسیلینس'' ایوارڈ

02:27 PM, 2 Oct, 2017

لاہور: نیول چیف ایڈمرل محمد ذکاء اللہ کو ان کی اعلی بحری خدمات پر سعودی عرب کا اعلیٰ ترین عسکری ایوارڈ ” کنگ عبدالعزیز میڈل آف ایکسیلینس دیا گیا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق نیول چیف کو یہ ایوارڈ رائل سعودی آرمڈ فورسز کے چیف آف جنرل اسٹاف ، جنرل عبدالرحمن بن صالح ال بنیان نے تفویض کیا۔

دونوں عسکری رہنماوں کے درمیان ملاقات بھی ہوئی جس  کے دوران باہمی دلچسپی کے پیشہ ورانہ اُمور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

سعودی جنرل عبدالرحمن بن صالح ال بنیان نے خطے کے امن و استحکام کے قیام میں پاکستان کی کارکردگی اور خطے میں میری ٹائم سکیورٹی کے قیام میں پاک بحریہ کے سر گرم اور بھر پورکردارکو سراہا۔ اس موقع پر نیول چیف کی سعودی بحریہ فورسز کے سربراہ وائس ایڈمرل عبداللہ ایس آل سلطان سے بھی ملاقات ہوئی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں