مولانا فضل الرحمان نے دینی و مذہبی جماعتوں سے رابطے تیز کر دیئے

مولانا فضل الرحمان نے دینی و مذہبی جماعتوں سے رابطے تیز کر دیئے

اسلام آباد: جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے آئندہ انتخابات کو دیکھتے ہوئے دینی و مذہبی جماعتوں سے رابطے شروع کر دیئے ہیں ۔ مولانا فضل الرحمان نے 12 اکتوبر کو اسلام آباد میں اجلاس طلب کر لیا ہے جس میں انہوں نے تمام دینی و مذہبی جماعتوں کو ایک ہی پیچ پر لانے اور تمام ناراض جماعتوں کو اپنے ساتھ لے کر چلنے کی حکمت عملی اپنائی ہے ۔

مولانا فضل الرحمان نے جمعیت اہل الحدیث،  جے یو آئی ( س) اور دیگر دینی و مذہبی جماعتوں سے بھی رابطے شروع کر دیئے ہیں ۔ مولانا فضل الرحمان اس مرتبہ سیاسی منظر نامے پر متحرک نظر آ رہے ہیں ۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں