کویتی شہری کو محبت بھرا پیغام بیوی کو بھیجنا مہنگا پڑ گیا

01:31 PM, 2 Oct, 2017

کویت:کویتی شہری کو پیار کا پیغام غلطی سے بیوی کو بھیجنا مہنگا پڑ گیا۔ اپنی بیوی اور بچوں سے محروم ہوگیا۔ اپیل کورٹ نے خاتون کو طلاق دلوا دی اور نان نفقہ کا شوہر کو پابند بنا دیا۔

نان نفقہ میں مکان کا کرایہ، ملازمہ اور ڈرائیور کی تنخواہ بھی شامل کردی گئی۔ تفصیلات کے مطابق کویتی شہری نے اپنی محبوبہ کے نام انتہائی پیار بھرا خط لکھ کر غلطی سے بیوی کے نام بھیج دیا ، دوسری غلطی یہ کی کہ پیغام پر بیوی کا نام تحریر کرنے کے بجائے محبوبہ کا نام لکھ دیا۔

صورتحال گمبھیر ہونے پر اس نے بیوی سے معذرت کی کوشش کی کامیابی نہیں ملی۔ خاتون شوہر کا گھر چھوڑ کر اپنے بچوں کے ساتھ میکے چلی گئی اور عدالت سے رجوع کرکے خلع کا مطالبہ کردیا۔

مزیدخبریں